اللہ تعالیٰ ہے جہانوں کا اجالا
ہر آن ہے روپ اس کا نیا اور نرالا

ہر موجِ نفس اس کی عنایات شاہد
ہر رنگِ سØ+ر اس Ú©ÛŒ صداقت کا Ø+والہ

سیّاروں پہ آثارِ نمو اس کے کرشمے
صØ+را میں جھلک اس Ú©ÛŒ دکھائیں Ú¯Ù„ Ùˆ لالہ

جنگل میں شجر اس کی توجہ سے ہرے ہیں
ہر نوعِ خلائق کا وہی پالنے والا

کرتا ہے مداوا وہ پریشانیِ دل کا
دیتا ہے وہی عاجز و بیکس کو سنبھالا

Ø+Ù‚ اس Ú©Û’ Ù…Ø+امد Ú©Û’ بیاں کیسے ہوں تائبؔ
وہ فہم سے برتر ہے، وہ ادراک سے بالا
Ù+Ù+Ù+